29 September 2016 - 21:40
News ID: 423534
فونت
یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی تازہ جارحیت میں کم سے کم ایک درجن کم سن بچے شہید ہو گئے۔
آل سعود نے یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز صوبہ صعدہ کے شہر سحار پر بمباری کی جس میں بارہ بچوں سمیت تیرہ افراد شہید ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق سعودی طیاروں نے اس جرم کے ارتکاب کے بعد دوبارہ اسی مقام پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں آٹھ امدادی کارکن زخمی ہو گئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاورں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے نواحی علاقوں صرواح اور عسیلان پر بھی بمباری کی جس میں کم سے کم تین افراد شہید جبکہ کئی رہائشی مکانات تباہ ہو گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں صوبہ جیزان اور عسیر میں سعودی فوج کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

اس حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ جیزان کے علاقے میں قائم سعودی فوجی چھاؤنی پر بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے راکٹ حملوں میں سعودی فوج کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬