29 September 2016 - 22:39
News ID: 423539
فونت
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ امریکہ موصل شہر پر داعش کے قبضے کو ختم کرنے کے لیے کیے جانے والے آپریشن میں حصہ لینے کے لیے اپنے مزید فوجی عراق بھیجے گا۔
حیدر العبادی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب عراق کی رضاکار عوامی فورس، موصل کو آزاد کرانے کے آپریشن میں امریکی اور ترک فوجیوں کی شرکت کے خلاف ہے۔

کرد پیشمرگہ فورس اورعوامی رضاکار فورس پر مشتمل فورس نے عراق کے تقریبا نصف مقبوضہ علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے لیکن اس دہشت گرد گروہ کے زیرقبضہ سب سے بڑے شہر موصل کو آزاد کرانے کے لیے ممکنہ طور پر دہشت گردوں کے ساتھ سب سے بڑی اور شدید لڑائی ہو گی۔

عراقی اور امریکی کمانڈروں کا کہنا ہے کہ موصل کو آزاد کرنے کا آپریشن ممکنہ طور پر اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں شروع ہو گا۔

اس وقت عراق میں امریکہ کے تقریبا چار ہزار چار سو فوجی داعش کے خلاف اتحاد کی صورت میں موجود ہیں۔ یہ اتحاد عراقی فوج کو فضائی مدد فراہم کرنے کے علاوہ اسے ضروری تربیت اور مشورے دیتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬