02 October 2016 - 15:38
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423584
فونت
عراقی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے داعش کے تیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
داعش

 

رسا نیوز ایجنسی نے سومریہ نیوز سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبے الانبار کےآپریشن کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے کہا ہے کہ عراقی فضائیہ نے اتوار کو شہر الرمادی کے علاقے "البوعلی الجاسم " میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ کرکے داعش کے تیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔

عراقی فوج نے شہر الرمادی کے شمالی علاقے البو ریشہ میں بھی داعش کے چند اہم کمانڈروں سمیت دسیوں داعشیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

عراق کی بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم نے بھی البوریشہ کے علاقے میں عمارتوں میں رکھے گئے بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ عوامی رضاکار فورس نے شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کے شہر شرقاط میں گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے صاف کرنے کی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬