04 October 2016 - 19:39
News ID: 423631
فونت
حیدر العبادی:
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ایک بار پھر اپنے ملک میں ترک فوج کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
اعظم حیدر العبادی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوین جنکنز سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم حیدر العبادی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ اپنے ملک میں ترک فوج کی موجودگی سے ہرگز اتفاق نہیں کریں گے۔

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر کریم النوری نے موصل کی آزادی کے آپریشن میں ترک فوج کی شرکت کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس کی نگاہ میں ترک فوج اور تکفیری صیہونی دہشت گرد گروہ داعش میں کوئی فرق نہیں ہے۔

کریم النوری نے موصل کی آزادی کے آپریشن میں ترک فوج کی شرکت سے متعلق صدر اردوغان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں ترک فوج کی موجودگی غیر قانونی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترک پارلیمنٹ نے یکم اکتوبر کو ایک بل کے ذریعے عراق میں اپنی فوج کی موجودگی میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ ترکی نے دو ہزار پندرہ کے اواخر میں اپنے سیکڑوں فوجیوں کو غیرقانونی طور پر شمالی عراق کے صوبے نینوا روانہ کیا تھا جو صوبے کے صدر مقام موصل کے علاقے بعشیقہ میں تعنیات ہیں۔

حکومت عراق نے کئی بار اپنے ملک میں ترک فوج کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬