رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے بروز بدھ (3محرّم الحرام 1438هـ) بمطابق (5 اکتوبر 2016ء) کو سامرہ سے متصلہ محاذ جنگ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کو ان کی ثابت قدمی، شجاعت اور قربانیوں پہ خراج تحسین پیش کیا۔
علامہ صافی نے وہاں مامور فوجی افسران سے بھی ملاقات کی اس ملاقات میں داعش کے خلاف جاری جنگ اور امن و امان کی صورت حال پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراق اور اس کے مقدسات کا دفاع کرنے اور ملک کو داعش کی نجاست سے پاک کرنے کا بیڑہ اپنے کاندھوں پہ لینے والے عسکری جوانوں نے علامہ صافی کی اگلے مورچوں میں آمد اور ان سے ملاقات کو اپنے لیے ایک عظیم معنوی قوت قرار دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/