06 October 2016 - 23:54
News ID: 423678
فونت
سعودی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
یمن

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے المسیرہ ٹی وی رپورٹ کے مطابق، سعودی لڑاکا طیاروں نے اس بار صوبہ صعدہ میں واقع الظاہر شہر پر بمباری کی ہے۔

جمعرات کی صبح ہونے والے حملوں میں تعز، الحدیدہ اور مارب صوبوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

جوابی کارروائی کے دوران، یمن کے اسنائیپروں نے سعودی عرب کے الجیزان علاقے میں ایک سعودی فوجی کو ہلاک کردیا ہے۔

الجیزان کے السودہ نامی فوجی مرکز میں بھی یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے  سعودی افواج کی چار فوجی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬