شہر کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کےدہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
![دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ](/Original/1395/07/07/IMG15045396.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
انچارچ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر ۵ میں کالعدم تنظیم کی پناہ گاہ کی موجودگی کی اطلاع پر تارگٹڈ کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم 7 دہشت گردوں کو قابو کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ انچارچ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے