07 October 2016 - 19:07
News ID: 423692
فونت
لاہور میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
جلوس کی مانیٹرنگ سیف سٹی پراجیکٹ سے کیا جائے گا

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لاہور میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ کے انتظامات مکمل  کر لئے گئے ہیں۔

نثار حویلی سے کربلا گامے شاہ تک جلوس کے روٹ پر 270 سے زائد کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔

پولیس اور انتظامیہ نے رواں سال دسویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ سیف سٹی پراجیکٹ سے کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اس مقصد کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ انتظامیہ نے نثار حویلی سے کربلا گامے شاہ تک مرکزی جلوس کے روٹ، داخلی راستوں اور ملحقہ گلیوں پر 270 کیمرے نصب کر دیئے ہیں۔

ڈی آئی جی علی عامر ملک کے مطابق مرکزی جلوس کے روٹ پر نصب کیمروں کو آج آپریشنل کر دیا جائے گا، جنہیں قربان لائن میں واقع سیف سٹی پراجیکٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے مانیٹر کیا جائے گا۔

جلوس کے روٹ پر کیمرے اس طرح نصب کئے گئے ہیں کہ جلوس کا کوئی بھی حصہ کیمرے کی آنکھ سے اوجھل نہ رہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 10 محرم کو قربان لائن کا دورہ کریں گے جہاں وہ سیف سٹی پراجیکٹ کے ذریعے محرم کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬