11 October 2016 - 10:30
News ID: 423767
فونت
روس کے صدر والادیمیر پوتن سرکاری دورے پر ترکی کے شہر استنبول پہنچ گئے ہیں۔
روس کے صدر

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر والادیمیر پوتن سرکاری دورے پر ترکی کے شہر استنبول پہنچ گئے جہاں وہ استنبول میں اپنے قیام کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بتایا ہے کہ صدر پوتن اور صدر اردوغان کے درمیان ملاقات میں شام کے معاملے پر گفتگو سر فہرست رہے گی۔

انہوں نے کہا : صدر ولادیمیر پوتن اور رجب طیب اردوغان اہم علاقائی اور عالمی مسائل خاص طور سے شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترکی اور روس کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا معاملہ بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ استنبول میں ہونے والے عالمی انرجی اجلاس میں روسی صدر کی شرکت کو روس ترکی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬