رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام ساجد نقوی نے کہا : نواسہ رسول اکرمؐ، محسن انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام پوری امت کے امام اور پیشوا ہیں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ضرورت اس امر کی ہے ان ایام میں کسی دوسرے کے مسلک کو چھیڑنے کی بجائے صرف اپنا نقطہ نظر پیش کیا جائے۔ چونکہ عزاداری سید الشہداءؑ و جبر کے خلاف جہاد کرنے کا جذبہ عطا کرتی ہے اور اس سے انسان کے ذاتی رویے سے لے کر اجتماعی معاملات میں انقلاب رونما ہوتا ہے اس لئے ظلم و جبر اور شر کے حامی طبقات عزاداری کے مخالف اقدام کرتے ہیں ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے بیان کیا : پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق عزاداری منانا ہر شہری کا آئینی‘ قانونی‘ مذہبی اور شہری حق ہے جسے کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔
انہوں نے کہا : محرم الحرام کسی جنگ، خوف یا بدامنی کا پیغام بن کر نہیں آ رہا ہے بلکہ ایام عزاء مسلمانوں کے درمیان دین محمدیؐ اور اہلبیت محمدؐ کی محبت وعقیدت میں اضافے اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک حسین موقع کے طور پر آتا ہے ۔
حجت الاسلام ساجد نقوی نے وضاحت کی : لہذا سرکاری سطح پر محرم الحرام کو خوف کی علامت اور انتشار کا باعث قرار دینا محرم کے تقدس کی نفی کرتا ہے اس صورت حال کا خاتمہ کرنا ریاست‘ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/