12 October 2016 - 00:10
News ID: 423780
فونت
لاہور پولیس کو جدید وائرلیس سیٹ فراہم کر دیئے گئے
وائرلس


 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت لاہور میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بنایا گیا ہے جس کے تحت 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوس پر لگائے جانیوالے کیمروں کو مانیٹر کیا جائے گا۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی انتظامیہ نے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے اہلکاروں کو جدید وائرلیس سیٹ بھی فراہم کر دیئے ہیں جس کے تحت ڈولفن سکواڈ کے اہلکار وائرلیس سیٹ سے ویڈیو کال بھی کر سکیں گے۔
 
لاہور پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم نے کام شروع کر دیا۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم نے ڈولفن اور پی آر یو کے اہلکاروں کو جدید وائرلیس سیٹ فراہم کر دیئے ہیں۔

وائرلیس سیٹس کی مدد سے ویڈیو کالز بھی کی جا سکیں گی۔ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت لاہور میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بنایا گیا ہے جس کے تحت 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوس پر لگائے جانیوالے کیمروں کو مانیٹر کیا جائے گا۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی انتظامیہ نے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کے اہلکاروں کو جدید وائرلیس سیٹ بھی فراہم کر دیئے ہیں جس کے تحت ڈولفن سکواڈ کے اہلکار وائرلیس سیٹ سے ویڈیو کال بھی کر سکیں گے۔ پولیس افسروں کا کہنا تھا کہ جدید وائرلیس سیٹ فور جی اور ایل ٹی انٹرنیٹ کی مدد سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ساتھ منسلک ہیں، وائرلیس سیٹ کے فرنٹ پر 12 میگا پکسل اور بیک پر 32 میگا پکسل کیمرہ انسٹال ہے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬