10 October 2016 - 16:24
News ID: 423758
فونت
محمد معین الدین سیالوی:
پاکستان سنی تحریک میانوالی کے ضلعی صدر محمد معین الدین سیالوی نے کہا" امریکہ، انڈیا اور اسرائیل عصر حاضر کے یزید ہیں ۔
پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میانوالی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنما نے کہا: امریکہ، انڈیا اور اسرائیل کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے، یہ ممالک عالم سلام کے دشمن نمبر ایک ہیں، خصوصا پاکستان کا وجود ان کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چب رہا ہے۔

پاکستان سنی تحریک میانوالی کے ضلعی صدر قاضی محمد معین الدین سیالوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عصر حاضر کے یزیدوں سے مقابلہ کرنے کے لئے جذبے حسینی کی ضرورت ہے، کیونکہ عصر حاضر کے یزید اسلام اور اسلام والوں کو مٹانے کے درپے ہیں۔

میانوالی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ، انڈیا اور اسرائیل کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے، یہ ممالک عالم سلام کے دشمن نمبر ایک ہیں، خصوصا پاکستان کا وجود ان کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسین نے اسلام کے لئے تن من دھن قربان کیا، آج پھر جذبہ حسینی کی ضرورت ہے، تاکہ اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬