12 October 2016 - 22:30
News ID: 423785
فونت
ایرانی صدر مملکت:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی ثقافت اور معاشرے میں معنویت کو رواج دینے کے تعلق سے عزاداری سید الشہدا کا بہت بلند مقام ہے۔
حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام  کے حرم مطہر میں عزاداروں کے اجتماع میں کہا کہ اس سال عاشقان اہلبیت عصمت و طہارت نے ہر سال سے زیادہ پرجوش طریقے سے مجالس اور عزاداری کے جلوسوں میں شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام اور عاشورہ کی تعلیمات سے دوبارہ بیعت کرنے کے لئے مجالس عزا اور جلوسہائے عزاداری میں حصہ لیا-

 

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے خطاب میں علاقے کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلسل اس بات کی کوشش کرتے رہنا چاہئے کہ امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر ہی قدم بڑھائے جائیں اور سیدالشہدا اور عاشورہ کی تعلیمات پر عمل پیرا رہیں-

 

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا میں سربلندی اور آخرت میں فلاح و سعادت امام عالیمقام کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی مضمر ہے- انہوں نے یمن، شام اور عراق  کے مظلوم عوام کی افسوسناک صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یمن کے عوام جو جارح قوتوں کی وحشیانہ بمباریوں کی زد میں ہیں اور شام و عراق کے عوام جو دہشت گردوں کے خوفناک حملوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں خداوندعالم کی نصرت و  مدد کی بدولت جارح قوتوں اور دہشت گردوں کے شر سے نجات پا جائیں گے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۶۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬