رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے رکن ملکوں نے پرتغال کے سابق وزیراعظم اینتونیو گتریس کو اقوام متحدہ کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا ہے۔
اس سے پہلے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ رکن ملکوں نے بھی اینتونیو گتریس کو بان کی مون کی جگہ نئے سیکریٹری جنرل کے لئے مناسب امیدوار قراردیا تھا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے بان کی مون کا دوسرا پانچ سالہ دور اکتیس دسمبر کو ختم ہو رہا ہے۔ سیکریٹری جنرل کے انتخاب کے لئے جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ میں اقوام متحدہ کے ایک سو ترانوے ممبر ملکوں نے اینتونیو گتریس کے حق میں ووٹ دیا۔
اینتونیو گتریس اقوام متحدہ کے نویں سکریٹری جنرل ہوں گے۔ اینتونیو گتریس جہاں پرتگال کے وزیراعظم رہ چکےہیں، وہیں وہ ماضی میں دس برسوں تک پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔۔/۹۸۹/ف۹۴۰/