رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت کے ریاستی اداروں کی بیلنس پالیسی تا بحال جاری ہے ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردی میں ملوث ہونے یا دہشتگردوں کو سہولت کاری فراہم کرنے کے شبہ میں نادرا نے کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے رہنمائوں سمیت پر امن اور محب وطن کو بھی اس میں شامل کیا ہے ۔
محب وطن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام محمد امین شہیدی، صوبائی رہنما حجت الاسلام مقصود ڈومکی اور ممتاز شیعہ عالم دین حجت الاسلام شیخ محسن نجفی سمیت متعدد اہم مذہبی شخصیات شامل کئے گئے ہیں اس فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ہیں۔
حکومت کی طرف سے بے گناہ افراد کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا جس سے ان کی پاکستانی شہریت عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔
حکومت نے ’’فورتھ شیڈول‘‘ میں شامل ۲۰۲۱ افراد کے قومی شناختی کارڈ نمبر بلاک کر دیئے ہیں، نیکٹا نے نادرا کو ان افراد کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز اور دیگر تفصیلات ارسال کر دی ہیں۔
شناختی کارڈز معطل ہونیوالے افراد میں نمایاں شخصیات میں مجلس وحدت مسلمین کے حجت الاسلام امین شہیدی، حجت الاسلام مقصود ڈومکی، حجت الاسلام نیئر عباس اور دیگر کے نام شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شناختی کارڈز بلاک ہونے کے بعد اب یہ افراد زمینوں کی خرید و فروخت اور بینکوں کی سہولیات استعمال کرنے سے محروم ہوگئے ہیں، شناختی کارڈز بلاک ہونے پر فورتھ شیڈول میں شامل مشتبہ افراد کی پاکستانی شہریت بھی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
ذرائع کے مطابق شیڈول فورتھ میں شامل افراد کے شناختی کارڈ مرحلہ وار بلاک کئے جا رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۹/