16 October 2016 - 17:49
News ID: 423873
فونت
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک مجلس عزا میں خود کش دہشت گردانہ بم دھماکے میں دسیوں عزادار شہید ہوگئے ہیں۔
بغداد میں خود کش دہشت گردانہ بم دھماکے میں دسیوں عزادار شہید ہوگئے

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں پولیس ذرائع اور عینی شاہدین کا کہناہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے الشعب محلے میں مجلس عزا کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں کم سے کم اکتالیس عزادار شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے ۔

یہ خود کش حملہ اس شامیانے کے اندر کیا گیا جو محرم الحرام کے دوران عزاداری سید الشہدا علیہ السلام کے لئے لگایا گیا تھا ۔

جس جگہ یہ عزاداری ہورہی تھی وہ بازار کا علاقہ ہے جہاں عام طور پر لوگوں کی بھیڑ ہوتی ہے ۔

عشرہ محرم کے دوران بھی دہشت گردوں نے بغداد میں عزاداروں پر حملے کئے تھے ۔

 پچھلے چند مہینے کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں عراقی افواج کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے عراق کے عام شہریوں خاص طور پر بغداد میں پبلک مقامات، بازاروں اور مجالس عزا کے پروگراموں میں شریک لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬