ہفتے کے روز سینا کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مصری فضائیہ کے حملے میں سو سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
![مصری فضائیہ](/Original/1395/07/25/IMG21534697.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ مصری فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز سینا کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مصری فضائیہ کے حملے میں سو سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے رفح کے قریب اور شیخ زوید علاقے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ان دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے گوداموں کو بھی تباہ کر دیا۔
مصری فوج کی یہ کارروائی، سینا کے علاقے میں دہشت گردوں کی جمعے کے روز کی کارروائی کے جواب میں انجام پائی۔ جمعے کے روز دہشت گردوں نے سینا کے علاقے میں حملہ کر کے بارہ مصری فوجیوں کو ہلاک اور سات دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے