
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نائب وزیر صحت غازی اسماعیل نے صنعا میں ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی گذشتہ انّیس ماہ کی جارحیت میں آٹھ ہزار سے زائد عام شہری شہید اور انّیس ہزار پانچ سو سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیارے تمام غیر فوجی مراکز کو نشانہ بناتے رہے ہیں، تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی جارحین، دانستہ طور پر اجتماعی تقریبات و سماجی پروگراموں کے مقامات پر بمباری کرتے رہے ہیں۔
غازی اسماعیل نے صنعا میں آٹھ اکتوبر کو سوگ کے اجتماع پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس جارحیت میں ایک سو چھتّیس افراد شہید اور چھے سو پندرہ دیگر زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت اب بھی تشویناک بنی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اس حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
یمن کی وزارت صحت کے مطابق سعودی جارحیت میں یمن میں دو سو سولہ طبی مراکز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ایک سو نننانوے دیگر کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/