20 October 2016 - 18:45
News ID: 423945
فونت
حجت الاسلام مختار امامی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا : بلوچستان حکومت امن و امان اور عوام کی جان و مال کی تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔
حجت الاسلام مختار امامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام مختار امامی نے ہزاروں زائرین کو درپیش مشکلات پر ہونے والے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا : بلوچستان حکومت زائرین امام حسینؑ کو فوری تافتان بارڈر سے روانہ کرے، این او سی کے نام پر ہزاروں زائرین اب تک بے یار و مدد گار کو تافتان بارڈر میں محصور ہیں، وفاق اور بلوچستان کے موجودہ حکمران اگر عوام کو تحفظ اور عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے تو ان کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : شر پسند اور دہشت گرد اب بھی بلوچستان میں آزاد ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شرپسندوں اور وطن دشمنوں کیخلاف کاروائی کی بجائے پرامن شہریوں کی نقل وحمل پر پابندی حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، زائرین کی حفاظت کرنے میں بلوچستان حکومت ناکامی کا اعتراف کریں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے بیان کیا : بلوچستان حکومت امن و امان اور عوام کی جان و مال کی تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، عوام کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، زائرین امام حسینؑ ہزاروں کی تعداد میں گذشتہ کئی دنوں سے تافتان میں محصور ہیں ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : خواتین ، بچے، بزرگ جوان سڑکوں پر رات بسر کر رہے ہیں، اگر حالات ایسے رہے تو ہم پیدل مارچ پر مجبور ہونگے ۔

حجت الاسلام مختار امامی نے کہا : وفاقی وزیرداخلہ بلوچستان میں محصور زائرین مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار وفاق اور بلوچستان کے حکمران ہونگے، اگر زائرین کے مسائل حل نہ ہوئے تو زائرین باڈر کی جانب پیدل لانگ مارچ پر مجبور ہونگے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬