23 October 2016 - 19:16
News ID: 424012
فونت
عراقی فوج اور رضاکار فوج نے جنوب مشرقی موصل کے آزاد شدہ علاقہ میں نماز شکرانہ ادا کی ۔
موصل کا آزاد علاقہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیرا لمومنین (ع) کی جانب سے قائم کی گئی دفاع مقدس کمیٹی نے جنگی محاز پر دیگر رضاکار فوج کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پیش قدمی کی ہے تا کہ صوبہ نینوی کے علاقے کو داعش کے ہاتھوں سے آزاد کروایا جائے۔

اس موقع پر وفد کے رکن سید عبد الرضا نے بتایا کہ اللہ کی مھربانی اور اس کی مدد سے جنوب موصل کی متعدد علاقے آزاد کروالیے گئے ہیں ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس آپریشن میں اسی طرح مشرقی جانب سے حمدانیہ قصبہ کو بھی آزاد کروالیا گیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوئیک فورس کی خدمات نہایت اہمیت کی حامل ہیں اور عنقریب تمام علاقے داعش کی نجاست سے پاک ہو جائے گے۔

ساتھ ساتھ انہوں نے بتایا کہ ہم مقامی افراد کی امداد کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں انہیں غذائی ضروریات اور دیگر اشیا فراہم کی جا رہی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬