23 October 2016 - 21:00
News ID: 424018
فونت
حجت الاسلام اعجاز بہشی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا : مجلس وحدت مسلمین خانیوال انتظامیہ کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرے گی۔
اعجاز حسین بہشتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام اعجاز حسین بہشتی نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب اور ضلعی کابینہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال کی ایماء پر ۲۵ افراد کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور آرپی او ملتان سے فوری رہائی اور ڈی پی او کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام اقتدار حسین نقوی، یافث نوید ہاشمی، محمد عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور دیگر موجود تھے۔

حجت الاسلام اعجاز بہشی کا مزید کہنا تھا کہ خانیوال کی ضلعی انتطامیہ جان بوجھ کر مسائل پید اکرنے کی کوشش کر رہی ہے، اعلی حکام کو ڈی پی او خانیوال کے اقدامات کا محاسبہ کرنا چاہیے، خانیوال میں 25افراد کی گرفتاری، چادر وچاردیواری کی بے حُرمتی اورخواتین کے ساتھ نارواسلوک قابل مذمت ہے، مجلس وحدت مسلمین خانیوال انتظامیہ کے خلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرے گی۔

انہوں نے بیان کیا : ہم پنجاب بھر میں امن اور اتحاد کی فضاء کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں لیکن پنجاب کے چند افسران ہمارے صبر کو کمزوری سمجھ رہے ہیں۔

حجت الاسلام اقتدار نقوی نے کہا : ہم آرپی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خانیوال میں بے گناہ افراد کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرے ورنہ جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا : عزاداروں پر بنائے گئے مقدمات فی الفور ختم کیے جائیں وگرنہ حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی، حکومت کو بتا چکے ہیں عزاداری اور عزاداروں کے خلاف کسی سازش کو بھی قبول نہیں کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اگر سوموار تک خانیوال انتظامیہ نے گرفتار افراد کو رہا نہ کیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬