داعش کا خودساختہ خلیفہ ابو بکر بغدادی عراق کے شہر موصل سے شام کی طرف فرار ہوگيا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق النہار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خودساختہ خلیفہ ابو بکر بغدادی عراق کے شہر موصل سے شام کی طرف فرار ہوگيا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ابو بکر بغدادی اپنے اہلخانہ اور ۵۰ محافظوں کے ہمراہ موصل سے شام کی سرحد کی طرف بھاگ گیا ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق داعش دہشت گردوں نے الرطبہ علاقہ پر حملہ کیا اور اسی حملے کے دوران دہشت گردوں نے علاقہ سے ابو بکر بغدادی کو شام کی سرحد کی طرف بھاگنے کا موقع فراہم کیا۔
ذرائع کے مطابق عراقی فورسز نے موصل کو آزاد کرانے کے لئے گذشتہ ہفتہ سے فوجی آپریشن کا آغاز کررکھا ہے جس کے دوران سیکڑوں داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے