27 October 2016 - 21:12
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424095
فونت
یمنی فوج کی طرف سے ہوئی کارروائیوں میں سعودی عرب کے کئی زرخرید ایجنٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔
یمنی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے المسیرہ ٹی وی نے خبر دی ہے کہ یمن کی فوج نے بدھ کے روز تعز اور مارب صوبوں میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر دو الگ الگ کارروائیاں کیں جن میں کئی سعودی فوجی اور ان کے ایجنٹ ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ان کارروائیوں میں یمنی فوج نے صوبہ تعز کے جنوب میں سعودی فوجیوں کی پیش قدمی روک دی۔

یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے اسی طرح سعودی عرب کے جنوبی صوبے جیزان میں سعودی فوج کے کئی ٹھکانوں کو میزائلوں اور توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج نے اس سے قبل بھی صوبہ نجران اور اس کے اطراف میں علیب فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں سعودی عرب کی کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور سعودی فوجی اس علاقے سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

دوسری جانب سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کئی بار عمران شہر کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬