28 October 2016 - 09:15
News ID: 424104
فونت
دہشت گرد گروہ داعش نے مشرقی افغانستان میں بچوں سمیت چونتس افغان شہریوں کو اغواء کے بعد قتل کردیا۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل کے حکام نے بتایا ہے کہ یہ  واقعہ منگل پچیس اکتوبر کی رات صوبہ غور کے شمالی ضلع فیروز کوہ میں پیش آیا۔

غور کے گورنر ناصر خاضع  نے  بتایا ہے کہ  منگل کے روز چخچران ضلع میں افغان سیکورٹی فورس نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر داعش کا حملہ پسپا کرتے ہوئے اس کے ایک کمانڈر کو ہلاک کیا تھا، جس کے بعد داعش نے درجنوں شہریوں کو اغواء کرلیا، جن میں سے زیادہ تر کسان اور چرواہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کے دہشت گردوں نے بعد ازاں تمام افراد کو قتل کردیا اور ان کی لاشیں فیروز کوہ ضلع ایک نواحی علاقے سے برآمد ہوئی ہیں۔غور کے گورنر نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش جنوبی اور شمالی فیروز کوہ میں سرگرم ہے اور اس کے عناصر ننگرہار صوبے سے یہاں منتقل ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار کو افغانستان میں داعش کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬