30 October 2016 - 19:55
News ID: 424146
فونت
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مجلس عزا پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں پانچ عزادار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
شہر کراچی کے علاقے ناظم آباد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے اس گھر پر فائرنگ کر دی جہاں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجلس عزا ہو رہی تھی۔

دہشت گردوں کی فا‏ئرنگ سے دو افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ تین عزادار اسپتال پہنچنے سے پہلے راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ شہید ہونے والوں میں چار افراد سگے بھائی بتائے جاتے ہیں۔

دہشت گردوں کی فائرنگ میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔اسپتال کے ذرا‏ئع نے شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حسب معمول دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد پولیس اور نیم فوجی دستے کے اہلکاروں نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناظم آباد نمبر چار کے علاقے میں مجلس عزا جاری تھی کہ موٹر سائیکل پرسوار مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

اطلاعات کے مطابق ناظم آباد 4 میں لاروش ریسٹورنٹ کی ساتھ والی گلی میں واقع ایک گھر میں مجلس عزا ہو رہی تھی کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

جیو نیوز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ 3 افراد ہسپتال منتقل ہونے کے دوران شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک خاتون شدید زخمی ہے اور اس کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ رواں ماہ محرم کے دوران کراچی میں عزاداروں پر دہشت گردانہ حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ کی سترہ تاریخ کو موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا میں ایک امام بارگاہ پر دستی بم پھینکا تھا جس میں ایک بچہ شہید جبکہ خواتیں اور بچوں سمیت متعدد افراد وزخمی ہو گئے تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬