01 November 2016 - 21:55
News ID: 424195
فونت
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی :
مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت کی سنجیدگی شکوک و شبہات کا شکار ہو چکی ہے۔
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی

 :

سانحہ ناظم آباد حکومت و سیکورٹی اداروں کی نا اہلی ہے

مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا : دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت کی سنجیدگی شکوک و شبہات کا شکار ہو چکی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال نے جلوس جنازہ کے بعد شرکاء سے خطاب میں کہا : سانحہ ناظم آباد حکومت و سیکورٹی اداروں کی نا اہلی ہے ماہ محرم کے آغاز سے عزاداروں پر ہونے والی دہشتگردی میں ملوث کسی دہشتگردکی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی وزیر اعلیٰ کے ایکشن اور آئی جی سندھ کی نااہلی واضح ہے ۔

انہوں نے کہا : سندھ حکومت کالعدم جماعتوں کی حمایت ترک کرے شہر میں دہشتگرد کالعدم جماعتوں کی پولیس پروٹیکشن ریلیاں دہشتگردوں کے حوصلوں کو مزید بلند کر رہی ہے ،محض واقع کا نوٹس لینے سے کام نہیں چلایاجائے قاتلوں کو گرفتار کر کے تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

انہوں نے حکومت کی طرف سے محض نوٹس لیے جانے کے بیانات جاری کر کے ذمہ داری ادا کر دی جاتی ہے جو ملت تشیع کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت کی سنجیدگی شکوک و شبہات کا شکار ہو چکی ہے۔کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی میں تساہل اس امر کا ثبوت ہے کہ حکمران ملک میں امن و امان کے قیام میں مخلص نہیں۔

دہشت گردی کے حالیہ چار واقعات کے ذمہ داران کو فوری طور پر گرفتارکرنے کے لیے تمام سیکورٹی ادارے مربوط لائحہ عمل طے کریں تاکہ مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ دریں اثناء فائرنگ کا نشانہ بنے چچا محمد زکی خان سمیت ان کے تین بھتیجے باقر عباس زیدی، نیئر مہدی، ناصر عباس زیدی کی نماز  جنازہ انچولی امام بارگاہ میں ادا کی گئی جس میں حجت الاسلام عباس کمیلی، حجت الاسلام باقر زیدی، فاروق ستار، حجت الاسلام ناظر عباس تقوی، حجت الاسلام علی انور، حجت الاسلام مبشر حسن دیگر مکاتب فکر کے علما و اکابرین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور چاروں شہدا کی تدفین وادی حسین قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی کر دی گئی اس موقع پرکافی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

واضح رہے سانحہ ناظم آباد دوران مجلس عزاء ایک ہی خاندان کے ساتھ عزادار سفاک دہشتگروں کی فائرنگ کا نشانہ بنے جن میں چچا محمد زکی خان سمیت ان کے تین بھتیجے باقر عباس زیدی، نیئر مہدی، ناصر عباس زیدی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

جبکہ دہشتگردی کے واقع میں زخمی دیگر بھائی نادر عباس زیدی، طاہر عباس زیدی اور شہید باقر عباس زیدی کا پندرہ سالا بیٹا مرتضٰ علی زیدی سمیت شہید طاہر عباس زیدی کا آفس اسسٹنٹ چھبیس سالہ اسد ابھی مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں واضح رہے ناظم آباد 4 نمبر میں شہید ہونے والے اور زخمی ہونے والے کوئی عام لوگ نہیں تھے۔

ان بھائیوں میں سے ایک بھائی ورلڈ بینک میں اور ایک UN میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔کئی سالوں بعد یہ بھائی محرم کیلئے پاکستان میں ایک ساتھ جمع ہوئے تھے محمد زکی خان (زکّن بھائی) شہید محفل حیدری والے محمد وصی خان اور کے ایم ندیم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے چھوٹے بھائی تھے۔

مزید تفصیلات کے مطابق ناظم آباد واقع میں شہید اہلسنت ڈرائیور ندیم لودھی کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد کوثر نیازی کالونی کی مسجد میں گزشتہ روز ادا کر دی گئی اور واقع میں شہید خاتون کی نماز جنازہ ناظم آباد کے ادا کر دی گئی تھی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬