01 November 2016 - 23:43
News ID: 424204
فونت
شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ حلب پر دہشت گردوں کا کیمیاوی حملہ ان کی بزدلی و ناکامی کی علامت ہے۔
 کیمیاوی حملہ

دہشت گردوں نے حلب پر کیمیاوی حملہ کیا

شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ حلب پر دہشت گردوں کا کیمیاوی حملہ ان کی بزدلی و ناکامی کی علامت ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ذریعے حلب میں کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال، دہشت گردوں کی شکست و ناتوانی کی دلیل ہے ۔

اس وزارت نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام علیحدہ علیحدہ مراسلے میں اس دہشت گردانہ حملے کی بابت ان کو آگاہ کیا اور اس حملے کی مذمت کی۔

شام کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت اپنا فریضہ سمجھتی ہے کہ بعض ملکوں کی حمایت اور ترغیب نیز بعض ملکوں کی خاموشی کے سائے میں، شام میں دہشت گردوں کی وحشیانہ کارروائیاں جو مسلسل جاری ہیں، اس سے عالمی برادری کو آگاہ کرے۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے اتوار کو اپنے تازہ ترین حملے میں شمالی شہر حلب کے محلّے حمدانیہ پر کیمیاوی مواد کے حامل راکٹ داغے تھے جس کے نتیجے میں اڑتالیس افراد شدید طورپر متاثر ہوئے تھے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ دہشت گرد گروہ اس سے پہلے بھی کئی بار شامی عوام اور فوج کے خلاف سارین گیس کے حامل بم استعمال کر چکے ہیں۔

شام نے ان تمام فریقوں سے جو شام اور عراق میں زہریلی مواد کے استعمال سے متعلق تحقیقات انجام دے رہے ہیں یہ اپیل کی ہے کہ وہ اپنی تحقیقات امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے دباؤ میں آئے بغیر انجام دیں۔

شام کی حکومت نے بھی بین الاقوامی اصولوں کے مطابق اس کیمیاوی حملے کی تحقیقات کے لئے ایک گروپ تشکیل دیا ہے جو اپنی تحقیقات کے نتائج سے بین الاقوامی اداروں کو آگاہ کرے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬