03 November 2016 - 21:57
News ID: 424236
فونت
عراق کی عوامی فورس حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ موصل شہر کے مزید علاقے داعش سے چھڑا لئے گئے ہیں۔
حشد الشعبی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موصولہ رپورٹوں کے مطابق الحشد الشعبی نے داعش دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی بھاری جھڑپوں کے بعد موصل کے مغرب میں واقع تل شہاب علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرا لیا۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی رضاکار فورس کے حملوں میں پچیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اس دوران دہشت گردوں کی آٹھ بکتر بند گاڑیاں بھی نذرآتش کردی گئیں۔

الحشد الشعبی نے موصل کے مضافات میں واقع عین الجحش علاقے سے بھی دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ کارروائی کے دوران موصل سے تلعفر جانے والی شاہراہ کو مکمل طور پر کنٹرول میں لے لیا گیا۔

ادھر بدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری نے اعلان کیا ہے کہ عوامی رضاکار فورس موصل کے مغربی علاقوں سے داعش تکفیری عناصر کو ختم کرنے کا ارادہ کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے نتیجے میں دہشت گردوں کو حاصل  ہونے والی امداد کا راستہ منقطع کر دیا جائے گا۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬