04 November 2016 - 10:38
News ID: 424254
فونت
روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے عراق میں موصل کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں

امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے موصل کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا

روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے عراق میں موصل کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی فوجی کارروائیوں کے سربراہ سرگئی روڈسکوی نے بتایا ہے کہ امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے موصل کے مشرقی علاقوں میں واقع بزوایا اور کوکجلی محلوں پر شدید بمباری کی ہے۔

جنرل سرگئی روڈسکوی نے بتایا کہ چند دن پہلے موصل شہر کے جنوبی مضافات میں واقع حمام العلیل دیہات پر بھی امریکی لڑاکا طیاروں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک مسجد تباہ اور متعدد عام شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔

روس کی فوجی کارروائیوں کے کمانڈر نے بتایا کہ موصل کے شمال میں واقع تلکیف نامی رہائشی علاقہ بھی امریکی حملوں سے محفوظ نہیں رہا جہاں ایک اسکول کی عمارت کو تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب عینی شاہدین نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے موصل کے قریب واقع فاضلیہ قصبے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے آٹھ ارکان شہید ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے بھی اس حملے کے بارے تحقیقات انجام دینے کا اعلان کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬