06 November 2016 - 19:03
News ID: 424292
فونت
روس کے وزیر اعظم:
روس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیئے جانے کا خواہاں ہے۔
دیمتری میدودیف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر اعظم دیمتری میدودیف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ اقتصادی، تکنیکی اور دفاعی شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں ایران اور روس کے تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے اور ایران کا ایٹمی مسئلہ حل ہونے نیز ایران کے خلاف پابندیاں اٹھا لئے جانے کے ساتھ ہی ماسکو نے تہران کے ساتھ تعاون میں اضافہ کر دیا۔

روس کے وزیر اعظم نے شام کے بحران کو پرامن اور شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ان مذاکرات میں شامی صدر بشار اسد کی شرکت ضروری ہے۔

دیمتری میدودیف نے کہا کہ شام کا بحران فوجی طریقے سے نہیں بلکہ سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬