06 November 2016 - 20:16
News ID: 424297
فونت
عراق کے شہر سامرا میں اتوار کے روز حرم امام حسن عسکری(ع) کی پارکنگ میں ایک زوردار کار بم دھماکہ ہوا جس میں چالیس افراد شہید و زخمی ہو گئے۔
سامرا میں کار بم دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں واقع ایرانی سفارت خانے کا ایک وفد سامرا میں ہونے والے بم دہماکے میں ایرانی متاثرین سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے کے لئے اس شہر کا دورہ کیا۔

عراقی سیکورٹی ذرائع نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اس وقت سامرا کی امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے اور شہر کو کسی بھی خطرے کا سامنا نہیں۔

عراق کے شہر سامرا میں امام علی نقی علیہ السلام اور امام حسن عسکری علیھم السلام کے مقدس روضے کے ایک کلومیٹر فاصلے پر دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی رکھی گئی تھی اس کار بم دہماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہماکے کے بعد شہر کی صورتحال کو معمول قرار دیا گیا ہے اور امامین عسکرین (ع) کے روضے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

عراق کے شہر سامرا میں اتوار کے روز حرم امام حسن عسکری(ع) کی پارکنگ میں ایک زوردار کار بم دھماکہ ہوا۔ اس بم دھماکے میں کم از کم چودہ افراد شہید اور بائیس دیگر زخمی ہو گئے۔ شہید و زخمی ہونے والوں میں بیشتر ایرانی زائرین شامل ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق دہشت گردانہ کار بم دھماکے میں حرم مطہر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اطلاعات ہیں کہ کار بم دھماکے کے بعد سامرا کی پولیس نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کرفیو نافذ کر دیا۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬