:
اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردوں کی مکمل نابودی تک عراق کے شانہ بہ شانہ ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا : دہشتگرد عراق میں اپنے شیطانی عزائم میں بری طرح شکست کھا چکے ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراقی شہر سامرا اور تکریت میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں انسداد دہشتگردی پر عراقی قوم اور حکومت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق بہرام قاسمی نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں بم دھماکوں پر عراقی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے جان بحق ہونے والے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس کے علاوہ سامرا دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے ایرانی زائرین پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عراقی قوم اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
بہرام قاسمی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : دہشتگرد عراق میں اپنے شیطانی عزائم میں بری طرح شکست کھا چکے ہیں جس کی وجہ سے یہ عناصر ایسے غیرانسانی کاروائیاں کرتے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردوں کی مکمل شکست اور عراق کو دہشتگردوں سے پاک کرانے کے آخری مرحلے تک عراقی قوم اور حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں کئی برسوں سے دہشت گردی اپنے عروج پر ہے ان دہشت گردوں کی پشت پناہی علاقہ کی نام نہاد حکومت اسرائیل و آل سعود کر رہا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۷۱/