پاکستان میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
یہود و سعود کی ایما پر ملت تشیع کو حکومت پاکستان کی طرف سے جس جارحانہ طرز عمل کا سامنا ہے، وہ نامناسب ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وطن عزیز میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگز، ریاستی جبر، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی، شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ مرزا یوسف حسین سمیت ملت تشیع کے مقتدر افراد کی بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی کال پر لاہور، کراچی اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
اس سلسلے میں راولپنڈی میں لیاقت روڈ سے مری روڈ تک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین، شیعہ ایکشن کمیٹی اور جے ڈی سی کے رہنماؤں نے کی۔
ریلی میں سینکڑوں کارکن، خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں ملت تشیع نے دیں، ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کو مقدم رکھا اور اپنے عمل و کردار سے یہ ثابت کیا کہ اہل تشیع پاکستان کے ذمہ دار اور محب وطن شہری ہیں۔
لیکن یہود و سعود کی ایما پر ملت تشیع کو حکومت کی طرف سے جس جارحانہ طرز عمل کا سامنا ہے، وہ نامناسب اور ملک کو انتشار کی طرف لے جانے کی طے شدہ سازش ہے۔
ہمارے مختلف شعبوں کے ماہرین، وکلاء، انجینئرز، ڈاکٹر اور اعلٰی تعلیم یافتہ افراد آئے روز دہشت گردی کی نذر ہو رہے ہیں۔
ہم گذشتہ تین دہائیوں سے لاشیں اٹھاتے آئے ہیں، لیکن ہمارے قاتل آج تک آزاد اور دندناتے پھر رہے ہیں، ان پر کوئی مضبوط ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، جبکہ اس کے برعکس ہمارے ان بے گناہ لوگوں کو اسیر بنایا جا رہا ہے، جو ملک دشمن کالعدم جماعتوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/