رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارحین نے پیر کے روز سرحدی صوبے نجران کے دو فوجی اڈوں الشبکہ اور المخروق پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودی جارحین کے حملوں کے جواب میں اس ملک کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اس حملے میں جحفان فوجی اڈے میں سعودی فوج کا ہتھیاروں کا گودام تباہ ہوگیا ہے۔ یمنی فوج نے اسی طرح سعودی عرب کے جنوبی علاقے بوابۃ الموسّم میں جو سعودی فوجیوں کا گڑھ ہے، ہینڈ گرینیڈ سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے۔ یمن کے صوبوں مارب اور تعز میں بھی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سعودی حکومت نے مارچ دوہزار پندرہ سے، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی حمایت سے یمن کے خلاف حملے شروع کئے ہیں تاکہ اس ملک کے مستعفی صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لاسکے ۔ سعودی اتحاد کے جارحانہ حملوں میں اب تک ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/