10 November 2016 - 13:40
News ID: 424384
فونت
حجت الاسلام اقبال بہشتی:
مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل نے کہا : دہشتگردوں کی بجائے پر امن اور محب وطن شہریوں پر ہاتھ ڈالنا قانون کی بالادستی نہیں بلکہ قانون کیساتھ مذاق ہے۔
حجت الاسلام اقبال بہشتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام اقبال بہشتی نے کراچی میں سندھ حکومت اور رینجرز کی جانب سے ملت تشیع کے علمائے کرام، اکابرین اور نوجوانوں کیخلاف ظالمانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : دہشتگردوں کی بجائے پر امن اور محب وطن شہریوں پر ہاتھ ڈالنا قانون کی بالادستی نہیں بلکہ قانون کیساتھ مذاق ہے۔

 ’’وحدت نیوز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کو سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملت تشیع دہشتگردی کا بری طرح شکار رہی ہے، لیکن افسوس کہ جس ملت کے زخموں پر مرہم رکھنا چاہئے تھا۔

انہوں نے کہا : آج اسی ملت کے علمائے کرام اور رہنماوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، ہم سندھ حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں اور امن پسندوں کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے، ملت تشیع کیخلاف بیلنس پالیسی کے تحت کارروائیوں کا فوری خاتمہ ہونا چاہئے۔ بصورت دیگر حالات خراب ہونے کے ذمہ دار حکمران ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬