10 November 2016 - 13:47
News ID: 424386
فونت
چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی غرض سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ واحد محمود کے دفتر میں سکیورٹی اجلاس بلایا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ واحد محمود کے دفتر میں سکیورٹی اجلاس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی غرض سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ واحد محمود کے دفتر میں سکیورٹی اجلاس بلایا گیا۔

اجلاس میں چہلم امام حسین (ع) کی مجالس اور ماتمی جلوسوں کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں مکاتب فکر کے علماء کرام اور مقامی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں پولیس افسران رشید اقبال آفریدی، اسحاق خان سمیت علماء مفتی خلیل الرحمن، مفتی عادل، مولانا اسد اللہ، مولانا عبداللہ قادری، قاری ظہور اللہ، قاری عبالوہاب جبکہ اہل تشیع میں سے سید سرفراز حیدر، سید عقیل حسین، اونگزیب جہاں، محمد باقر، عاطف علی، شبیر حسین، تنویر حسین سمیت انجمن تاجران کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تمام مکتب فکر کے علما اور رہنما امن کے قیام اور امن برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

باہمی اتفاق و اتحاد کی بدولت سماج دشمن عناصر کے مذموم ارادوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ معاشرے میں فرقہ واریت اور نسلی تعصب کے خاتمے کی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوشہرہ پولیس کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے، اور شرپسندی یا نفرت انگیزی کی کسی بھی شرارت سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی اپیل کی کہ عوام اپنے آس پاس مشکوک افراد، گاڑی اور اشیا پر کڑی نظر رکھیں اور کوئی بھی مشکوک شے نظر آنے پر فوری اطلاع کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬