10 November 2016 - 13:57
News ID: 424388
فونت
قاضی عبدالقدیر:
جمعیت علماء اہل حدیث پاکستان کے چیئرمین نے کہا : مکہ و مدینہ کو آل سعود کے ساتھ منسلک کرنا مقدس مقامات کی حرمت اور تقدس کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔
حرمین شریفین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اہل حدیث پاکستان کے چیئرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ حرمین شریفین آل سعود کی ولادت سے پہلے بھی قابل احترام تھے اور ان کے خاتمے کے بعد بھی مسلمانوں کے ایمان کا مرکز اور قابل احترام رہیں گے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : مکہ و مدینہ کو آل سعود کے ساتھ منسلک کرنا مقدس مقامات کی حرمت اور تقدس کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آل سعود کی بادشاہت میں عدل و انصاف کے بارے میں بیان بازی کرنے والوں کو علم نہیں کہ وہاں پر پچاس پچاس سال سے سیاسی قیدیوں کو سورج کی روشنی دیکھنی نصیب نہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حرمت اور حفاظت آل سعود کی ذمہ داری نہیں، جیسے اللہ تعالٰی نے ابرہا کے لشکر کو ابابیلوں سے تباہ کر دیا تھا، اب بھی خانہ کعبہ کی حفاظت رب کعبہ کرے گا۔

حرمین شریفین کسی کی حفاظت کے محتاج نہیں۔ قاضی عبدالقدیر خاموش نے بیان بازوں سے استفسار کیا کہ جنرل پرویز مشرف کی آمریت کی مخالفت کرنے والے آل سعود کی جابرانہ بادشاہت کی حمایت کس دلیل سے کرتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬