مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی گئی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان نے کہا : حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی و صوبائی رہنماوں سمیت ملک اور بیرون ملک مقیم تنظیمی ذمہ داران اور ہمدردوں نے اظہار تعزیت پیش کی ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان حجت الاسلام مختار امامی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی و صوبائی رہنماوں سمیت ملک اور بیرون ملک مقیم تنظیمی ذمہ داران اور ہمدردوں نے اظہار تعزیت پیش کی ہے ۔
ملک بھر کے صوبائی و ضلعی دفاتر میں تعزیتی اجلاس و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں حجت الاسلام احمد اقبال رضوی، حجت الاسلام امین شہیدی، سید ناصر شیرازی، حجت الاسلام مبارک موسوی، حجت الاسلام مقصود ڈومکی، حجت الاسلام سید علی رضوی، حجت الاسلام تصور جوادی، حجت الاسلام حسن ظفر نقوی، حجت الاسلام باقر زیدی، حجت الاسلام ہاشم موسوی، حجت الاسلام محمد اقبال بہشتی، حجت الاسلام اعجاز حسین بہشتی، سید اسد عباس نقوی سمیت دیگر رہنماوں نے جنازے میں شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی اور حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت بھی کیا،مرکزی ترجمان کے مطابق مرحومہ کی رسم قل 12نومبر بروز ہفتہ ان کے آبائی گاوُں شکریال میں ادا ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/