‫‫کیٹیگری‬ :
12 November 2016 - 13:47
News ID: 424426
فونت
آیت الله علی رضا اعرافی:
ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا مغربی تمدن کو عالم احتضار میں بتایا اور کہا: ایران اپنے اقداروں سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔
 آیت الله علی رضا اعرافی


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ آیت الله علی رضا اعرافی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں مصلائے قدس قم میں منعقد ہوا ، امریکا کے صدر جمھوریہ الیکشن کی جانب اشارہ کیا اور کہا: زندگی و حیات کے تداوم اور صحیح راستہ پر گامزن رہنے کے لئے داشمن کی صحیح شناخت ضروری ہے ، ایران ایک مستقل اور مقتدر ملک ہے جو ھرگز اپنے اقداروں سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور اس سلسلے میں امریکا سے سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔

انہوں نے امریکا کے داخلی اختلافات کو بچکانا بتایا اور کہا: اسلامی جمھوریہ ایران امریکیوں کے جنگ و جدال میں نہ شامل ہوا ہے اور نہ ھرگز ہوگا نیز لوگوں کے آنے جانے کو بھی اھمیت نہیں دیتا کیوں کہ ظلم و زیادتی کی دنیا میں امریکا کا طولانی ہاتھ رہا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم ایران کے سپریم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مغربی ثقافت نابودی کے کرارے پر ہے کہا: علاقے کے بعض ممالک پیسے خرچ کر کے خود کو مغربی تمدن سے جوڑنا چاہتے ہیں مگر یہ ان کی بہت بڑی غلطی ہے کیوں کہ یہ تمدن نابودی کے دہانے پر ہے ۔

انہوں نے سامراجی سیاست کے حوالے سے رھبر معظم انقلاب اسلامی کی ذھانت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : آپ خداوند متعال کی عنایتوں سے امریکا کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور امریکیوں کی بخوبی شناخت رکھتے ہیں نیز دنیا کی تازہ صورت حال پر آپ کو مکمل عبور ہے ۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم ایران کونسل کے رکن نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے امریکا کی سامراجی سیاست میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے کہا: اگر منتخب صدر جمھوریہ اپنے دعوے میں سچے ہیں اور اپنی عوام کے مطالبات پر توجہ کرنا چاہتے ہیں تو عراق ، فلسطین ، شام ، یمن اور دیگر مظلوم ممالک کی فائلوں کا اچھی طرح مطالعہ کریں اور اپنی سیاست و فعالیتوں میں تبدیلی لائیں ۔

انہوں نے کہا: ملت ایران ھرگز امریکا کی سامراجی سیاست کے آگے نہیں جھکنے والی ، امریکی صدر جمھوریہ جان لیں کہ اگر غلط راستے سے وارد ہوئے تو لوگوں کا اعتماد کھودیں گے اور نتیجہ میں قدرت میں بھی کمی آجائے گی ۔

آیت الله علی رضا اعرافی نے اربعین کے پروگرام کی جانب اشارہ کیا اور کہا : اربعین کا عظیم اجتماع مظلوموں کی حمایت کی نشانی ہے ، دنیا کی قومیں اتحاد و نظم و ضبط کے ذریعہ اسے عظیم اسلامی اجتماع کو پر امن قرار دیں ۔/۹۸۸ / ن۹۳۰/  ک۴۸۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬