12 November 2016 - 14:29
News ID: 424428
فونت
افغانستان:
قندوز پر امریکی حملے میں عام شہریوں کے قتل عام کے بعد کابل میں امریکہ کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاھرہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قندوز کے مضافاتی علاقے پر امریکی حملے میں درجنوں عام شہریوں کے مارے جانے کے بعد افغان عوام نے کابل میں امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے افعانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔

امریکی فضائیہ نے دو نومبر کو شمالی افغانستان میں طالبان کا مقابلہ کرنے کے بہانے قندوز کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر بمباری کردی جس میں چالیس افراد جاں بحق ہو گئے۔

کابل میں امریکہ کے خلاف کئے جانے والے مظاہرے میں افغان عوام نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے لگائے اور افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اپنے ملک کی حکومت اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ قندوز کے رہائشی علاقوں پر حملہ کرنے والے امریکی فوجیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

افغانستان میں امریکی فوجیوں نے ایسی حالت میں اس جرم کا ارتکاب کیا ہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں امریکی فوجیوں نے قندوز میں ہی ایک ہسپتال پر حملہ کر کے کم از کم پینتیس افراد کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا تھا جس کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشن اور آزاد ڈاکٹروں کی تنظیم نے اس حملے کو جنگی جرم کا مکمل مصداق قرار دیا تھا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬