‫‫کیٹیگری‬ :
12 November 2016 - 14:24
News ID: 424427
فونت
حزب الله لبنان کے برجستہ رکن:
حزب الله لبنان کے برجستہ رکن نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں صھیونی جنایتوں کے مقابل اسلامی اور عرب ممالک خصوصا سعودیہ اور ترکی کی خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا: مسلمان قران اور گفتگو کے ذریعہ اپنے اختلافات ختم کریں اور دشمن کے مقابل متحد ہوجائیں ۔
حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد یزبک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے برجستہ رکن حجت الاسلام شیخ محمد یزبک نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو لبنان کے علاقے شھر بعلبک میں منعقد ہوا ، روز شھید کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ ایام ہمیں شھید علماء و مجاھدین کی یاد دلاتے ہیں جو شھادت کا طمغہ اپنی گردن میں ڈال کر خداوند متعال سے قریب ہوگئے ۔

انہوں نے عالم اسلام کی مسائل کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مسلمان اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں اور اختلافات کی وقت قران کریم کی جانب مراجعہ کریں ، اسی کے وسیلہ اور گفتگو کے ذریعہ اپنی مشکلات کو ختم کریں ۔

لبنان کے اس شیعہ دین نے دشمنوں کے مقابل استقامت کی تاکید کرتے ہوئے کہا: مسلمان آپسی اختلافات سے گریز کرتے ہوئے غاصب صھیونیت کے مقابل کھڑے ہوجائیں کیوں کہ صھیونیت فقط جیلوں میں بند اسیروں کے ساتھ ہی ناروا سلوک نہیں کر رہی ہے بلکہ اب مقدسات کی توھین اور اذان کی ممنوعیت پر اتر آئی ہے ۔

حجت الاسلام یزبک نے بیان کیا: دنیا کہ جسے آزادی بیان و اعتقادات کی حمایت کا دعوا ہے کیوں صھیونیوں کے اس اقدام پر خاموش ہے ، کیوں آل سعود ، دیگر اسلامی ممالک اور ترکی کہ جو اسلام کی علمبرداری کے مدعی ہے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کرتے ۔

حزب الله لبنان کے برجستہ رکن نے مزید کہا: مجھے ایسا لگ رہا کہ صھیونی جنایتوں کے مقابل خاموشی علاقے میں اس غاصب کے اھداف کی تکمیل کی غرض سے انجام پا رہی ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : رات کا اندیھرا بس اب ختم ہی ہونے والا ہے اور عزت و پیروزی کا سورج اتحاد و استقامت کی حمایت میں بہت جلد طلوع ہونا چاہتا ہے  ۔ /۹۸۸ / ن۹۳۰ / ک ۳۶۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬