رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے برجستہ رکن حجت الاسلام شیخ محمد یزبک نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو لبنان کے علاقے شھر بعلبک میں منعقد ہوا ، روز شھید کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ ایام ہمیں شھید علماء و مجاھدین کی یاد دلاتے ہیں جو شھادت کا طمغہ اپنی گردن میں ڈال کر خداوند متعال سے قریب ہوگئے ۔
انہوں نے عالم اسلام کی مسائل کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مسلمان اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں اور اختلافات کی وقت قران کریم کی جانب مراجعہ کریں ، اسی کے وسیلہ اور گفتگو کے ذریعہ اپنی مشکلات کو ختم کریں ۔
لبنان کے اس شیعہ دین نے دشمنوں کے مقابل استقامت کی تاکید کرتے ہوئے کہا: مسلمان آپسی اختلافات سے گریز کرتے ہوئے غاصب صھیونیت کے مقابل کھڑے ہوجائیں کیوں کہ صھیونیت فقط جیلوں میں بند اسیروں کے ساتھ ہی ناروا سلوک نہیں کر رہی ہے بلکہ اب مقدسات کی توھین اور اذان کی ممنوعیت پر اتر آئی ہے ۔
حجت الاسلام یزبک نے بیان کیا: دنیا کہ جسے آزادی بیان و اعتقادات کی حمایت کا دعوا ہے کیوں صھیونیوں کے اس اقدام پر خاموش ہے ، کیوں آل سعود ، دیگر اسلامی ممالک اور ترکی کہ جو اسلام کی علمبرداری کے مدعی ہے اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کرتے ۔
حزب الله لبنان کے برجستہ رکن نے مزید کہا: مجھے ایسا لگ رہا کہ صھیونی جنایتوں کے مقابل خاموشی علاقے میں اس غاصب کے اھداف کی تکمیل کی غرض سے انجام پا رہی ہے ۔
انہوں نے تاکید کی : رات کا اندیھرا بس اب ختم ہی ہونے والا ہے اور عزت و پیروزی کا سورج اتحاد و استقامت کی حمایت میں بہت جلد طلوع ہونا چاہتا ہے ۔ /۹۸۸ / ن۹۳۰ / ک ۳۶۶