13 November 2016 - 21:10
News ID: 424442
فونت
رویدا الحاج:
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شہر موصل کی آزادی کی کارروائی میں شہریوں کی حفاظت کے لئے عراقی حکومت کی تدبیروں کا خیرمقدم کیا ہے۔
حیدرالعبادی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سربراہ رویدا الحاج نے منگل کو داعش کے قبضے سے موصل کی آزادی کی کارروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے موصل آپریشن میں عراقی شہریوں کی حفاظت کے لئے مثبت تدابیر اختیار کی ہیں۔

رویدا الحاج نے مزید کہا کہ عراق میں اقوام متحدہ کے وفد خاص طور سے انسانی حقوق کے دفتر نے داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں  شہریوں کے قتل عام، انھیں در بدرکرنے، ان کے ساتھ جنسی تشدد اور جنسی غلامی پرمجبور کرنے جیسے وحشیانہ جرائم پر دستاویزات تیار کی  ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے موصل آپریشن میں شہریوں کی حفاظت اور ان کے لئے محفوظ گـذرگاہیں قائم کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ پناہ گزینوں کے امور میں عراقی وزارت نے سنیچر کو صوبہ نینوا اور کرکوک کے تین ہزار سے زیادہ پناہ گزینوں کے لئے شہرموصل کے جنوب اور جنوب مشرق میں واقع کیمپوں میں رہائش کا انتظام کئے جانے کی خبر دی ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق مغربی بغداد کے ابوغریب شہر میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کے نتیجے میں ایک عام شہری جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہوگئے ہیں ۔ دوسری جانب عراقی فوج نے مشرقی موصل کے حی الزھرا علاقے پر دوبارہ قبضے کے لئے داعش کے چھے حملے پسپا کردیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬