
رسا نیوز ایجنسی کی المنار سے رپورٹ کے مطابق، لبنان کے سنی عالم دین اور جمعیت قولنا و العمل لبنان کے سربراہ شیخ احمد القطان نے اس مجمع کی ایگزیکٹو کونسل کی نشست میں روز شھید کے نزدیک ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہم ان شھیدوں کی روحوں کو جنھوں نے اپنے پاک خون سے پیروزی محقق کیا درود و سلام بھیجتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: اگر ان شھیدوں کی قربانی نہ ہوتی تو آج لبنان بھی نہ ہوتا کہا: ان دنوں ہم شھداء سے یہ عھد کرتے ہیں لبنان اور فلسطین کے حوالے سے ان کے اقداروں کی پاسداری کریں گے ۔
لبنان کےاس سنی عالم دین نے کہا: ہم روز شھید کے حوالے سے مجاھدین خصوصا سید حسن نصرالله پر درود و سلام بھیجتے ہیں اور تاکید کرتے ہیں کہ اگر صھیونیوں اور تکفیریوں کے مقابل یہ مجاھدین نہ ہوتے تو آج لبنان مٹ چکا ہوتا ۔
شیخ احمد قطان نے لبنان کی نئے حکومت تشکیل پانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: توقع ہے کہ ملک میں قومی اور متحد حکومت تشکیل پائے گی ، اور بات لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری کی کوشش کے زیر سایہ انجام پذیر ہوگی ۔
اںہوں نے تاکید کی: ھر وہ حکومت جس میں تمام اقوام و طبقات کی نمائندگی نہ ہو وہ غیر شرعی و غیر قانونی حکومت ہوگی ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۴