14 November 2016 - 14:36
News ID: 424458
فونت
بحرین کے شیعہ عالم دین:
بحرین کے شیعہ عالم دین نے اس ملک میں تکفیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور علمائے کی شیعہ کی اھانتوں میں افزائش کی بہ نسبت خبردار کیا ۔
حجت الاسلام شیخ جاسم الخیاط

 

رسا نیوز ایجنسی کی اللؤلؤه سے رپورٹ کے مطابق، بحرین کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام شیخ جاسم الخیاط نے بحرینی نیوز پیپر کی جانب سے اس ملک کے شیعہ علمائے کرام کی توھین کئے جانے کی بہ نسبت عکس العمل کا اظھار کیا ۔

انہوں نے کہا: دوسروں کی تکفیر وہ سب سے بڑا خطرہ ہے جو امت اسلامیہ کے اتحاد کو ختم کرنے اور معاشرے میں فتنے و کینے کے پھیلنے کا سبب ہے ۔

بحرین کے اس شیعہ عالم دین نے تاکید کی کہ اس ملک کے بزرگ علماء پر الزام ، سراسر ظلم اور کھلا جھوٹ ہے ۔  

حجت الاسلام الخیاط نے مزید بتایا: علمائے بحرین اس ملک کے تبعیض آمیز قوانین کے مخالف ہیں اور حکومت آل خلیفہ نے ابھی تک ان کے مطالبات پر توجہ نہیں کی ہے ۔

انہوں نے اس نیوز پیپر کی جانب سے توھین شدہ علمائے کرام کے اسامی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: وہ علمائے کرام جن کے نام اس پیپر میں چھپے ہوئے ہیں انہوں نے ھرگز کسی کی توھین نہیں کی ہے بلکہ وہ ھمیشہ اسلامی و قومی اتحاد کی جانب قدم اٹھاتے رہے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬