14 November 2016 - 14:43
News ID: 424459
فونت
صدر حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : ملک کے خام تیل کی پیداوار کا حجم اس حد تک پہنچ گیا ہے جتنا پابندیاں عائد ہونے سے پہلے تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے ایران کی اس تیز رفتار ترقی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے، جو مغربی کارون آئل فیلڈ کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لئے صوبہ خوزستان کے دورے پر ہیں، کہا کہ اس وقت مغربی کارون میں روزانہ تین لاکھ بیرل تیل کی پیداوار کا سلسلہ جاری ہے تاہم مناسب سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اس آئل فیلڈ سے دس لاکھ بیرل تیل حاصل کرنا ہوگا۔

ایران کے صدر نے کہا کہ ایران میں  ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی حاصل کرنا ضروری ہے اور حکومت بھی اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے پرعزم ہے۔

واصح رہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے اتوار کی صبح آزادگان اور یاران آئل فیلڈ کے نئے مرحلوں کے افتتاح کے لئے ایران کے جنوب مغرب میں واقع خوزستان صوبے کا دورہ کیا۔

کارون تین ایران اور عراق کی مشترکہ آئل فیلڈ سمجھی جاتی ہے جس میں چینی کمپنیاں بھرپور طریقے سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کے بعد پیٹرولیم کے مختلف شعبوں میں سرگرم متعدد غیرملکی کمپنیوں نے ایران میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ چین اور ہندوستان کی کمپنیاں سرفہرست بتائی جا رہی ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬