رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں شہید ہونے والے آئی آر آئی بی کے رپورٹر محسن خزائی کی آخری رسومات پیر کو تہران میں ادا کی گئیں۔
محسن خزائی کے جلوس جنازہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی سمیت مختلف اعلی حکام نے شرکت کی-
پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے شہید محسن خزائی کے جلوس جنازہ کے موقع پر کہا کہ سخت اور بحرانی حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رپوٹروں کا میدان میں ڈٹا رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اسلامی انقلاب کے اہداف کے تحفظ کے پابند ہیں-
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مشیروں کی موجودگی اور حمایت کا مقصد اس ملک اور پورے علاقے میں امن و ثبات بحال کرنا ہے-
تہران میں شہید محسن خزائی کے جلوس جنازہ میں ایران کے نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ عبدالعلی علی عسگری بھی موجود تھے -
واضح رہے کہ آئی آرآئی بی کے رپورٹر محسن خزائی شام میں جاری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں محاذ جنگ سے رپورٹ دیتے ہوئے دہشت گردوں کے مارٹر حملے میں شہید ہوگئے تھے-
شہید خزائی کا جنازہ دمشق میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم مطھر میں تشییع جنازہ کے بعد اتوار کی رات تہران منتقل کیا گیا تھا-/۹۸۸/ن۹۴۰