نائیجیریا کے شیعہ چہلم کے موقع پر کانو سے کادونا تک پیدل چل کر جا رہے تھے کہ اس دوران نائیجیریائی فوجیوں نے امام حسین (ع) کے عزاداروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے کانو شہر میں شیعہ مسلمانوں پر فوج کی فائرنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد سو سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
نائیجیریا کی اسلامی تحریک کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کے شیعہ ، امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر عراق میں پیدل چل کر کربلا جانے کی سنت حسنہ کی یاد میں کانو سے کادونا تک پیدل چل کر جا رہے تھے کہ اس دوران نائیجیریائی فوجیوں نے امام حسین (ع) کے عزاداروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
پیر کو ہونے والے فوج کے اس وحشیانہ حملے میں کم سے کم سو شہید اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے نائیجیریا حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر عزاداروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے