رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنرل ڈوریان نے کہا کہ داعش کی جانب سے عام شہریوں کو استعمال کرنے اور ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی بڑے پیمانے پر کوشش کے باوجود عراقی فورسز، عام شہریوں کی مدد اور ان کی جان کی حفاظت کے لئے وسیع پیمانے پرزبردست کوششیں کررہی ہیں-
جنرل ڈوریان نے کہا کہ داعش کی جانب سے عام شہریوں کو استعمال کرنے اور ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی بڑے پیمانے پر کوشش کے باوجود عراقی فورسز، عام شہریوں کی مدد اور ان کی جان کی حفاظت کے لئے وسیع پیمانے پرزبردست کوششیں کررہی ہیں-
امریکی سربراہی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے قائم نام نہاد اتحاد کے ترجمان بھی موصل میں داعش کے خلاف عراقی فوج کی کامیابی کو سراہنے پر مجبور ہو گئے۔
اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکی اتحاد کے ترجمان جنرل جان ڈوریان نے منگل کو موصل میں عراقی فوج کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد بھی موصل میں داعش کے اڈوں پر اپنے حملے جاری رکھے گا-
جنرل ڈوریان نے کہا کہ داعش کی جانب سے عام شہریوں کو استعمال کرنے اور ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی بڑے پیمانے پر کوشش کے باوجود عراقی فورسز، عام شہریوں کی مدد اور ان کی جان کی حفاظت کے لئے وسیع پیمانے پرزبردست کوششیں کررہی ہیں-
عراق میں امریکی اتحاد کے ترجمان نے دعوی کیا کہ بین الاقوامی اتحاد داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا پابند رہے گا تاکہ موصل میں عراقی پرچم لہرایا جائے- دہشت گردی کے خلاف امریکی سربراہی میں قائم نام نہاد اتحاد نے عراق اور شام میں قابل قبول کارکردگی نہیں دکھائی ہے اور اس اتحاد کے فضائی حملوں میں دونوں ملکوں میں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہورہے ہیں-/۹۸۸/ن۹۴۰