19 November 2016 - 22:38
News ID: 424553
فونت
غلام حسین دہقانی:
افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے کا دہشت گردوں کا مقصد اس ملک کو امن و ترقی کے راستے پرآنے سے روکنا ہے ۔
غلام حسین دہقانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر غلام حسین دہقانی نے جمعے کو نیویارک میں اس ادارے کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کے حالات کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے کا دہشت گردوں کا مقصد اس ملک کو امن و ترقی کے راستے پرآنے سے روکنا ہے-

انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان میں امن و ثبات کے استحکام اور ہمہ گیر ترقی کا خواہاں ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے افغانستان میں داعش سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے جڑ پکڑنے  کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے افغانستان کی حکومت کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کیا-

انہوں نے افغانستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کو ایران کی ترجیحات میں قرار دیا اور اس ملک میں ایران کی جانب سے سیکڑوں پروجیکٹ پر عملدرآمد، ایران- افغانستان- ہندوستان کے درمیان چابہار بندرگاہ کے سہ فریقی توسیعی منصوبے نیز اس ملک کے بنیادی ڈھانچوں کی توسیع، سرحدوں کی سیکورٹی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی غرض سے دونوں ملکوں کے حکام کے دوروں کی جانب بھی اشارہ کیا-

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے منشیات کی اسمگلنگ کو علاقے کے لئے اصلی خطرہ قرار دیا اور کہا: اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی فنڈ  اور حکومت افغانستان و اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسداد منشیات و جرائم کی کوششوں میں اضافہ ہونا چاہئے-

انہوں نے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے سہ فریقی کمیشن میں ایران کے شامل ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا : ایران تعلیم، میڈیکل خدمات سمیت تمام میدانوں میں پناہ گزینوں کی مدد جاری رکھے گا-/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۲۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬